میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی سی حملہ کیس ،حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

پی آئی سی حملہ کیس ،حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پی آئی سی حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تاخیر سے آنے پر وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ جمعرات کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حسان خان نیازی کے تاخیر سے پیش ہونے پر درخواست ضمانت خارج کی۔عدالت نے حسان نیازی کے تاخیر سے آنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ وکیل ہو کر بھی تاخیر سے آ رہے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے ۔درخواست گزار نے تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت سے معذرت کی۔وکیل حسان نیازی نے کہا کہ عدالت نے موقف سنے بغیر درخواست ضمانت خارج کی،حسان نیازی شامل تفتیش ہوچکے ہیں لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے اب تک رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی ۔دوسری جانب میں عدالت نے 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 جنوری تک توسیع کر دی۔ ملزمان وکلا عبدالماجد، سید زین عباس، سکندر صدیق، علی جاوید ملک، اسامہ معاذ،عبدالرحمن بٹ، رانا عدیل، عمر غوری اور چوہدری مزمل کی درخواست ضمانت میں توسیع کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں