میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے ایم این ایز و سینیٹرز کی فہرست جاری کر دی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود 166 ایم این ایز نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں، سینیٹ کے 32 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر تعلیم شفقت محمود، شیخ رشید، فواد چودھری، پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، علی زیدی، فیصل واوڈا شامل ہیں۔ شہریار آفریدی اور عامر کیانی نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں