میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم مزید سرد

مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم مزید سرد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔یونیورسٹی روڈ ، صفورہ ، ملیر، ماڈل کالونی ، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرمیں موسم ابرآلود ر رہا جبکہ مزید بونداباندی کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3جنوری سے بارش اور سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا جس سے درجہ حرارت مزید گرے گا۔کراچی میں یکم جنوری 2020کو درجہ حرارت 9سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں