کراچی میں 5 سال میں پندرہ ہزار 838 آپریشن، گیارہ ہزار سے زائد گرفتاریاں
ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ رینجرز نے ستمبر 2013 سے ستمبر 2018 تک کراچی آپریشن کی 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔سندھ رینجرز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 5 سال کے دوران 15 ہزار 838 آپریشنز کیے گئے جس میں 11 ہزار 619 افراد گرفتار، 13 ہزار 224 ہتھیار برآمد کیے گئے جبکہ 8 لاکھ 6 ہزار 83 مختلف ہتھیاروں کے کارتوس بھی برآمد ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں 2210 دہشت گرد، 1881 ٹارگٹ کلرز، 852 بھتہ خور اور اغوا برائے تاوان کے 227 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رینجرز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے دوران 2107 دستی بم، 28 آئی ای ڈیز، 918 کلو دھماکا خیز مواد، 16 خودکش جیکٹس، 116 آوان بم اور 46 آر پی جی راکٹ بھی برآمد کیے گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رینجرز آپریشنز کے دوران 169 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ۔