لورالائی میں حملہ،چار اہلکار شہید ، جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد ہلاک
شیئر کریں
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس دوران چار سیکورٹی اہلکار بھی شہید دو زخمی ہوئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں نے لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر میں سیکورٹی فورسز کے رہائشی ،انتظامیہ کمپاونڈ پر حملے کی کوشش کی دہشت گرد وں کو مرکزی گیٹ پر ہی سیکورٹی فورسز نے روک لیا اورانہیں رہائشی ،انتظامیہ کمپاونڈ میں داخل نہیں ہونے دیا جس کے بعد حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد چوکی کے قریبی احاطے میں گھسے تو سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر احاطے کا گھیراو کر لیا، بہادر جوانوں کی کارروائی سے دہشت گرد رہائشی علاقے میں داخل نہ ہو سکے ۔سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں چاروں دہشت گرد مارے گئے مارے گئے، دہشت گردوں میں ایک خود کش بمبار بھی شامل تھا،جس نے کلیرنس آپریشن کے آخری مرحلے پر اپنے آپ کو اڑادیا، آئی ایس پی آر کے مطابق چک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ ابتدائی جھڑپ میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔شہید ہونے والوں میں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں،اس ضلع کی سرحدیں مغرب میں افغانستان سے متصل دو اضلاع ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے جبکہ ژوب کی سرحد شمال میں جنوبی وزیرستان سے ملتی ہے ۔ بلوچستان میں شورش سے متاثرہ علاقوں کی نسبت ان اضلاع میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے تاہم ماضی میں ان اضلاع میں پہلے بھی بد امنی کے واقعات وقتا فوقتا ہوتے رہے ہیںان اضلاع میں شدت پسندی سے متعلق حملوں کی ذمہ داری طالبان اور دیگر مذہبی شدت پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔