میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہوئی تو احتجاج ہوگا، بلاول بھٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہوئی تو احتجاج ہوگا، بلاول بھٹو

منتظم
منگل, ۲ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے تیل کی قیمتیں فوری آدھی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تیل کی قیمتیں فوری آدھی کردی جائیں، ورنہ احتجاج ہوگا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی آمدپرعوام پرمہنگائی کا بم گرایاگیا، ن لیگ کھلم کھلا عوام دشمنی پر اتر آئی ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ حکمران معصوم پاکستانی عوام کا خون چوس رہے ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کے معاشی حملے کا مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اس کے ذمہ دار شریف برادران ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں