میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی حکمران بیرونی اشاروں پر چل رہے ہیں، ثروت اعجاز

پاکستانی حکمران بیرونی اشاروں پر چل رہے ہیں، ثروت اعجاز

منتظم
منگل, ۲ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہماری منزل اقتدار کا حصول نہیں نظام مصطفی کا نفاذ ہے ،بیرونی اشاروں پر حکمران عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں ،نئے سال کے آغا ز پر ہی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی خود کش حملہ ہے ،مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پسے عوام پر پیٹرول حملہ غریب کاخاتمہ کرنے کے مترادف ہے ،بجٹ سے قبل نئے سال کا تحفہ منی بجٹ حکمرانوں نے تحفے میں دیا ہے ،حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے ،2018عوام دشمن پالیسی بنانے والے حکمرانوں سے چھٹکارے کا سال ہوگا ،نشتر پارک میں دہشتگردی کرنیوالوں کو حکمرانوں نے عبرت کا نشان نہیں بنایا جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند اور دہشتگردی کو آکسیجن ملی ہے حکمران سانحہ نشترپارک کے قاتلوں کو بے نقاب اور انجام تک نہیں پہنچانا چاہتے ،آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ نشترپارک کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ،6جنوری کو نشترپارک میں حکومتی منفی پالیسیوں سے پردہ اٹھائیں گے ،قادیانیوں کومسلمانوں جیسا اسٹینڈر دینے کے لیے کونسی قوتیں سراٹھارہی ہیں بے نقاب کرینگے ،ان خیالات کا اظہار اپنی رہائشگا ہ قادری ہاؤس پر علماء ومشائخ اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والے سعودیہ سے این آر او لینا چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہونگے ،ملک کی دولت لوٹنے والوں نے قومی خزانے کا دیوالیہ نکال دیاہے ،عوام کا استحصال کرنے والے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ،عوام اب باریاں لینے والوں کو مسترد کردینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں