میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ‘ وینا ملک

شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ‘ وینا ملک

منتظم
منگل, ۲ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی۔شو کے دوران انہوں نے بتایاکہ شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی،کچھ مصروفیات کی وجہ سے وقفہ آیا ہے، مگر مستقبل میں پرستار مجھے نئے انداز میں دیکھیں گے۔اس موقع پر انہوںنے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد بھی حاصل کی ۔ان کے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ وینا ملک گھر میں مکمل ایک گھریلو بیوی ہیں اور وہ تمام امور انجام دیتی ہیں، جو ایک بیوی اور اپنے بچوں کی ماں ہونے کا فرض بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھی وینا ملک کے شوبز میں کام کرنے کی پابندی نہیں لگائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں