میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر داخلہ کا دعوی !تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مہم انتشار ,بدامنی کو فروغ دے رہی ہے

وزیر داخلہ کا دعوی !تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مہم انتشار ,بدامنی کو فروغ دے رہی ہے

Author One
اتوار, ۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار بدامنی اور تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہے-

اندرون اور بیرون ملک ایسے عناصر کا متعلقہ قوانین کے تحت احتساب کیا جائے گا-

پرتشدد مظاہرین سے 18 خود کار ہتھیاروں سمیت 39 مہلک ہتھیار برآمد ہوئے-

پکڑے گئے شرپسندوں میں تین درجن سے زائد غیر ملکی اجرتی شامل ہیں –

ڈیوٹی پر متعین تین رینجرز اہلکاروں کو گاڑی چڑھا کر شہید کیا گیا-

پرتشدد مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک منظم پراپیگنڈہ شروع کیا-

من گھڑت سوشل میڈیا مہم کے دوران پرانے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ جھوٹے کلپس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے-

بدقسمتی سے غیر ملکی میڈیا کے بعض عناصر بھی اس پروپیگنڈہ کا شکار ہو گئے- پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار کو فروغ دے رہی ہے ,وزیر داخلہ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں