توانائی پیکیج صرف لالی پاپ ہے، ایف پی سی سی آئی
ویب ڈیسک
اتوار, ۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایف پی سی سی آئی نے حکومت کے بجلی توانائی پیکج کو مسترد اور وزیراعظم سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا پریس کانفرنس کے دوران ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چئیرمین ذکی اعجاز نے کہاکہ ملک کے ادارے اورکارخانے بند ہو رہے ہیں صنعتیں نا چلنے کی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں ہو رہا حکومت فوری طور پر بجلی کا فی یونٹ 26 روپے کر دے توانائی پیکج میں صرف لالی پوپ ہے حکومت اس پیکج پر کوئی حد نہ لگائے بلکہ اسے بلاتفریق لاگو کرے اور نیٹ میٹرنگ کو بھی شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو توانائی کے حوالے سے مسائل پر حکومت سے مذاکرات کرے گی ہم آج بھی حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ وہ چارٹر آف اکانومی پر فوری طور پر اقدامات کرے ۔