وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات، عارف بلڈرز کے گرد گھیراؤ تنگ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات، عارف بلڈرز کے گرد گھیراؤ تنگ، الاٹیز کی شکایات، تحقیقات و ریونیو رکارڈ کی چھان بین شروع، سرکاری اداروں میں بیٹھے عارف بلڈر کے بعض کارندے رکارڈ غائب کرنے کی کوششوں میں مصروف، تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ باقر مقبول کی جانب سے شہریوں کی شکایات پر عارف بلڈرز کی لطیف آباد سمیت دیگر غیرقانونی اسکیموں کے خلاف تحقیقات کے احکامات کے بعد عارف میمن کا گھیراؤ تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے عارف بلڈر کی اسکیموں، الاٹیز کی تحریری شکایات، مختلف اداروں میں جاری تحقیقات اور ریونیو رکارڈ کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ڈویڑنل و ضلع انتظامیہ نے عارف بلڈرز کے غیرقانونی منصوبوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق تحقیقات کے احکامات اور رکارڈ کی چھان بین کی اطلاعات کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات حیدرآباد میں بیٹھے عارف بلڈرز کے کارندوں نے رکارڈ غائب کرنا شروع کردیا ہے.