میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کراچی میں ملازمین کا انتظامیہ پر شدید تحفظات کا اظہار

سول اسپتال کراچی میں ملازمین کا انتظامیہ پر شدید تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سول اسپتال کراچی میں ملازمین نے انتظامیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہنگامی اجلاس میں انتظامیہ پر کرپشن، غیرمعیاری ادویات، ملازمین کو ہراساں کے الزامات عائد کئے گئے۔مرکزی صدر قیوم مروت،سیکریٹری اطلاعات حنیف اعوان، صابر عباسی، حضرت کلام خان، شفیق اعوان اور دیگر رہناؤں نے اجلاس میں شرکت کی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں کرپشن کا بازار عروج پر ہے، ایک مارماسسٹ بیک وقت اسٹور میں فارماسسٹ اور اے ایم ایس اسٹور کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے انتظامیہ کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے، گذشتہ کئی ماہ کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو ادویات کی کمپنیوں سے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کرچکا ہے، غیرمعیاری ادویات زیادہ کمیشن کے عوض منگوائی جا رہی ہے، ایم ایس آفس کے باہر سزا یافتہ افراد کو بٹھا کر ملازمین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انہوں نے نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال کی خراب صورتحال کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں