میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول ہسپتال میرپورخاص، اعلیٰ افسران بااثر اکاؤنٹنٹ کے سامنے بے بس

سول ہسپتال میرپورخاص، اعلیٰ افسران بااثر اکاؤنٹنٹ کے سامنے بے بس

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سول ہسپتال میرپورخاص، اعلیٰ افسران بااثر اکاؤنٹنٹ کے سامنے بے بس، شیر محمد چانھیو کے سسٹم نے ہسپتال کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، محکمہ صحت اور اینٹی کرپشن کی انکوائریز بے اثر، عزیز و اقارب کے نام کروڑوں روپے کے اثاثاجات بنا لئے، کھپرو تحصیل میں کروڑوں روپے کی زمین خریدنے کا بھی انکشاف، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میرپورخاص میں غیرقانونی اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر براجمان شیر محمد چانھیو کے آگے اعلیٰ افسران بے بس ہوگئے ہیں، ملیریا پروگرام سانگھڑ میں غیرقانونی بھرتی شیر محمد چانھیو غیرقانونی طور پر گزشتہ پانچ سال سے سول ہسپتال میرپورخاص کے اکاؤنٹنٹ کے عھدے پر براجمان ہے، شیر محمد چانھیو کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات بھی اینٹی کرپشن میں سرد خانے کے حوالے ہیں جبکہ سابقہ کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ اور محکمہ صحت کی تشکیل کردہ انسپکشن ٹیم بھی شیر محمد چانھیو کے خلاف کارروائی کیلئے لکھ چکے ہیں لیکن بااثر اکائونٹنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی ہے، سول ہسپتال میرپورخاص میں تعمیر و مرمت، ادویات کی خریداری سمیت دیگر مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن نے ہسپتال کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ذرائع کے مطابق شیر محمد چانھیو نے سول ہسپتال میرپورخاص میں سسٹم لاگو کر رکھا جس کے سامنے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی بے بس ہیں، ذرائع کے مطابق شیر محمد چانھیو نے کروڑوں روپے دے کر اینٹی کرپشن کی تحقیقات بھی بند کروا دیں، ذرائع کے مطابق شیر محمد چانھیو نے عزیز و اقارب کے نام پر کروڑوں روپے کی اثاثاجات بھی بنائے ہیں اور حال ہی میں 70 ایکڑ کے لگ بھگ زمین کھپرو تحصیل میں کروڑوں روپے میں خریدی گئی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں