میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میں پیر پگارا کے ساتھ ہوں اور مل کر الیکشن لڑیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے جب کہ بشیر میمن سندھ میں مسلم لیگ ن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 3 سابق ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 216 سے تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، پی پی 220 سے ڈاکٹر اختر ملک اور پی پی 271 سے تعلق رکھنے والے عون حمید ڈوگر آج مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں