میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر فائلز پروپیگنڈا قرار دیے جانے پر انوپم کھیر تلملا اٹھے

کشمیر فائلز پروپیگنڈا قرار دیے جانے پر انوپم کھیر تلملا اٹھے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسرائیلی فلم ساز کی جانب سے متنازع فلم ‘کشمیر فائلز’ سے متعلق بیان نے بھارت میں آگ لگا دی۔ کشمیر فائلز کو پروپیگنڈا قرار دیے جانے پر انوپم کھیر تلملا اٹھے، دی کشمیر فائلز پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں نے بھی اعتراضات کیے ہیں ـ واضح رہے کہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) کی جیوری کے چیئرمین نے بالی ووڈ فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔ جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے چیئرمین اور اسرائیلی فلم ساز نواڈ لیپڈ کا کہنا ہے کہ کشمیر فائلز پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، ایسی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنا انتہائی حیران کْن ہے۔ دی کشمیر فائلز مقبوضہ کشمیر کے پنڈتوں کی روداد پر مبنی ہے جس میں 1990 کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں کشمیری مسلمانوں کو منفی اور دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے، دی کشمیر فائلز پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں نے بھی اعتراضات کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں