میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروجیکٹ مڈ ٹاؤن منصوبے کے خلاف عوامی مزاحمت نے سر اُٹھا لیا

پروجیکٹ مڈ ٹاؤن منصوبے کے خلاف عوامی مزاحمت نے سر اُٹھا لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروجیکٹ مڈ ٹاؤن کے خلاف عوامی مزاحمت کا آغاز، ذیشان ذکی کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف کوہستان کے رہائشی سراپا احتجاج، احتجاج کے ساتھ عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ، مڈ ٹاؤن منصوبے کیلئے صدیوں سے مقیم افراد کو بے دخل کیا جا رہا ہے، جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، رہائشی، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر سری انٹر چینج کے ساتھ شروع کئے گئے مڈ ٹاؤن منصوبے کے خلاف عوامی مزاحمت نے سر اٹھا لیا ہے، کوہستان کے رہائشیوں نے مڈ ٹاؤن منصوبے کے خلاف احتجاج کے ساتھ عدالتوں میں جانے کا اعلان کردیا ہے، کوہستان کے رہائشیوں امان حیدر، غلام شبیر، غلام حیدر پالاری و دیگر کا کہنا ہے کہ ذیشان ذکی نے منظم طریقے سے مسلح افراد کے ساتھ صدیوں سے مقیم افراد کو زمینوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا، پانی کی قدرتی راستوں پر قبضے کرکے زراعت تباہ کرنے کے ساتھ پورے انفراسٹرکچر کو ختم کیا جا رہا جس سے زراعت کے ساتھ مویشی بھی تباہ ہو جائینگے، مڈ ٹاؤن کے کارندے سیمنٹ اور لوہا چوری ہونے کی باتیں اڑا رہے ہیں اور یہ جھوٹے مقدمات دائر کرنے کی منصوبہ بندی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرکاری و نجی زمینوں کو بلڈر مافیا کو الاٹ کر رہے ہیں جو کہ مکمل غیرقانونی ہے اور وہ اس عمل کے خلاف احتجاج کا ہر آئینی و قانونی فورم اختیار کرینگے، ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات دائر کئے گئے جنہیں عدالتیں خارج کر چکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں