میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک

عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے لیے 3 ریجنز پر مبنی بورڈز تشکیل دیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے 3 پارلیمانی بورڈز کو وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے، میٹنگ میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور اور سیکریٹریز شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے اجراء کے لیے 2018ء کے کامیاب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو فوقیت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے اسمبلی سے باہر موجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے لیے آزادی مارچ کے دوران متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں