میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے افسران کروڑوں روپے ڈکارگئے

سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے افسران کروڑوں روپے ڈکارگئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم کے ماتحت سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوگئی، ریجنل ڈائریکٹر عبدالجبار مری اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی گئی، کیس اینٹی کرپشن کمیٹی ون میں لے جانے کی بھی تجویز ہے۔ جرأت کو موصول دستاویز ات کے مطابق سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ایک شہری نے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میںشکایت درج کی کہ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن لاڑکانہ ریجن کے ڈائریکٹر عبدالجبار مری نے اسکول آپریٹر علی گل چانڈیو کے ساتھ مل کر گائوں خاطر چانڈیو میں سال 2009 میں سیف کا اسکول قائم کیا، اسکول کے ریکارڈ میں ظاہر کیا گیا کہ تقریباً 400 بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ، اسکول آپریٹر نے فی بچے کی تعلیم کیلئے حکومت سندھ کے ادارے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن سے تقریباً ایک ہزار روپے سالانہ وصول کئے، 11 سال کے دوران مبینہ طور 3 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے دوران اسکول آپریٹر علی گل چانڈیو، اسکول کے استاد محمد حسین چانڈیو، استاد منیر احمد چانڈیو ، استاد سراج احمد چانڈیو، انچارج ڈی ای او مقبول احمد لغاری اور دیگر کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ، تحقیقات کے بعداینٹی کرپشن کے سرکل افسر نے سفارش کی کہ اسکول آپریٹر علی گل چانڈیو اور سیف میں گریڈ 18 کے افسر ریجنل ڈائریکٹر عبدالجبار مری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اینٹی کرپشن کمیٹی ون میں پیش کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں