میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان شوگرملز کیس'حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

رمضان شوگرملز کیس'حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگرملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔ منگل کو لاہور کی احتساب عدالت میں جج امجدنذیر چوہدری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرملزکیس کی سماعت کی ،حمزہ شہباز کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی اور کہا کہ میرے موکل کی دادی انتقال کر گئی جس کی وجہ سے وہ پیرول پر ہیں ، عدالت کے فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت تو تعزیت کیلئے کوئی نہیں آتا ، جنازہ ہو گیا ،قل بھی ہو گئے انہیں عدالت میں پیش ہوناچاہتے تھا ، حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔حمزہ شہباز کی ایک سماعت میں عدم پیشی کے معاملے پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عدنان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کی جا رہی ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف سماعت 7دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے نواز چودھری نے حاضری لگوائی ۔سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں