میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمعہ، اتوار مظاہروں کا اعلان

جمعہ، اتوار مظاہروں کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے آج ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا تھا، بلاول بھٹو زرداری کے کورونا کا شکار ہونے کے باعث بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی قومی سیاست میں انٹری دے دی ، آصفہ بھٹو زرداری کی سربراہی میں گیلانی ہاؤس سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو گھنٹہ گھر پر اختتام پزیر ہوئی، وہی مقام اپوزیشن اتحاد کے لئے جلسہ گاہ بن گیا ہے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان بھی بڑی تعداد میں اپنے کارکنوں کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک پہنچے، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے انہیں کنٹینر میں آکر جلسے کی سربراہی کی دعوت دی جب کہ مریم نواز کا بھی استقبال کیا۔اس سے قبل گزشتہ 2 روز سے قاسم باغ اسٹیڈیم اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ شہر کے بیشتر مقامات پر کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعد میں انتظامیہ نے ملتان آنے والی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے اور شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔اس سے قبل اپوزیشن کے کارکنوں کو روکنے کے لیے ملتان کے داخلہ اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، دیگر شہروں سے ملتان کے لئے بسیں بک کرنے پربھی پابندی لگادی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ملتان اور گرد و نوح کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہوئی۔ اس کے علاوہ پولیس کی اضافی نفری، آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں بھی منگوا لی گئی تھیں۔لاہور سے ملتان کے لیے روانگی سے قبل مریم نواز نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، حکومت اور جماعت اسلامی کے جلسے ہو رہے ہیں تو کورونا نہیں پھیل رہا، کیا سارے ایس او پیز اپوزیشن کے لئے ہیں، کوویڈ 19 تو چلا ہی جائے گا، کوویڈ 18 کو نکالنا ضروری ہے۔ امپائر کی انگلی پر آنے والے کو ایسی جمہوریت والی باتیں کرنا اچھا نہیں لگتا، اب اس حکومت کے آخری چند دن ہیں ، کسی کو کیا خود اس حکومت کو اپنے جانے کا شک نہیں۔ اس حکومت کو اپنا گھر جانا نظر آرہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ملتان میں گرفتاریاں لاہور جلسے کو روکنے کی وجہ سے ہو رہی ہیں لیکن جلسہ ہو گا اور کامیاب بھی ہو گا، مجھے گرفتار کیا بھی گیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں گرفتاریوں کے خوف سے دیواریں پھلانگنے والی نہیں، بغیر کسی گناہ کے لئے 2 بار جیل کاٹ چکی، تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں