میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اندھیر نگری چوپٹ راج پی ایس او انتظامیہ اپنے ہی ایچ ایس ای قوانین سے لا علم نکلی

اندھیر نگری چوپٹ راج پی ایس او انتظامیہ اپنے ہی ایچ ایس ای قوانین سے لا علم نکلی

ویب ڈیسک
منگل, ۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اندھیر نگری چوپٹ راج پی ایس او انتظامیہ اپنے ہی ایچ ایس ای قوانین سے لا علم نکلی روزنامہ جرأت کے رابطے کے 7 روز گزرنے کے باجود بھی انتظامیہ جواب نہ دے سکی، پی ایس او کے تمام تر پیٹرول پمپس پر ایچ ایس ای قوانین کی خلاف ورزیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس او کے تمام تر پیٹرول پمپس پر ایچ ایس ای قوانین نظر انداز کر دیے گئے ہیں جس کے تحت کسی بھی وقت پی ایس او کے مختلف پمپس پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کے امکانات روشن ہیں۔اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے پی ایس او حکام سے سات روز قبل رابطے کو یقینی بنایا گیا تھا اور ایچ ایس ای قوانین کی تفصیلات طلب کی گئیں تھیں جس پر پی ایس او کی جانب سے نائلہ نامی خاتون نے نمائندہ جرأت سے فوری رابطے کو یقینی بناتے ہوئے جلد جواب دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔سات روز گزر جانے کے باجود بھی پی ایس او حکام کی جانب سے جرأت کو کسی بھی قسم کا جواب موصول نہیں ہو سکا ، جس نے پی ایس میں بھرتی ملازمین کی اہلیت پر کئی سوالیہ نشان داغ دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں