میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میلادالنبیؐ کے جلوس پر حملوں کا خطرہ، سندھ میں آج موبائل فون سروس بند

میلادالنبیؐ کے جلوس پر حملوں کا خطرہ، سندھ میں آج موبائل فون سروس بند

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(کرائم رپورٹر) سندھ میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس، ریلیوں پر حملوں کا خطرہ، موبائل سروس پر بندش۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عید میلاالنبیؐ پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی، پاکستان بھر میں جمعہ کے روز عید میلاد النبیؐ منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں گلی محلوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جب کہ سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے 12ربیع الاول کے موقع پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جب کہ اس حوالے سے سیکورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے عید میلاالنبیؐ پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی حیدراباد اور سکھر میں سروس معطل رکھی جائے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 8سے رات 8بجے تک بندرکھی جائے، دوسری جانب کراچی پولیس نے 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے پلان بھی ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت جلوس کی سیکورٹی کے لیے 23ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 5ہزار پولیس اہلکار مرکزی جلوس کی گزرگاہ داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیے جائیں گے، پلان کے مطابق پولیس موبائلز بکتر بند گاڑیاں اور موٹرسائیکل سوار اہلکار بھی موجود ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں