میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کو تیار، امریکا خفیہ معلومات دے، وزیراعظم خاقان

حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کو تیار، امریکا خفیہ معلومات دے، وزیراعظم خاقان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ/ نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے ملک میں عسکریت پسند گروپوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے امریکی الزامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی حکام حقانی نیٹ ورک سے متعلق کسی بھی خفیہ معلومات سے ہمیں آگاہ کریں ٗ ہم کارروائی کریںگے ٗافغانستان میں صدر ٹرمپ کی طرف سے فوجی دستوں کی تعداد میں اضافے اور حمایت پر مبنی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت اپنی سرحدوں کے اندر کسی بھی دہشت گرد گروپ کی موجودگی پر کارروائی کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ اہم نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق کسی بھی خفیہ معلومات سے ہمیں آگاہ کیا جائے ہم اس پر کارروائی کریںگے، تاہم دہشت گردی کے حملے سرحد پار سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے سرحد پار مداخلت روز کامعمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ اگر ہمیں کوئی خفیہ معلومات فراہم کرتاہے تو ہم اس پر کارروائی کریں گے۔ یہ ہماری جنگ ہے ان کی نہیں۔ کوئٹہ میں سالوں سے مبینہ طور پر رہائش پذیر طالبان رہنمائوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اگر وہ واقعی یہاں ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیر اعظم نے پھر کہاکہ افغانستان میں صدر ٹرمپ کی طرف سے فوجی دستوں کی تعداد میں اضافے اور حمایت پر مبنی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی۔ انہوں نے افغان حکومت اور طالبان پر امن بات چیت کے لیے رضامند ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں