میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد دھرنے کی تمام ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے‘ شیخ رشید

اسلام آباد دھرنے کی تمام ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے‘ شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کی تمام ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، جبکہ دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے اسپتالوں میں الرٹ کے باوجود انتظامات نہیں تھے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی، ان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جن کے گھروں سے جنازے اٹھے وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا منہ بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے والوں سے معاہدہ پہلے دن بھی ہوسکتا تھا۔فوج کی مداخلت کے بعد حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاہدہ کیا ہوا کیا نہیں یہ بعد کی بات ہے،لوگوں نے فوج پر اعتماد کا اظہار کیا۔7 بی اور7سی کی ترمیم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی نے اس ترمیم کا مطالبہ نہیں کیا تھا اور میں نے جب اس ترمیم کے بارے میں لوگوں کو بتایا میرا مذاق اڑایا گیا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد دھرنے کے بعد ہونے والے آپریشن میں ان کے حلقے میں 4 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتا، لیکن گستاخ رسولؐکے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں