سندھ بلڈنگ ، گلبرگ میں نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیر ،محصولات کا نقصان
ویب ڈیسک
جمعه, ۱ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںسسٹم مافیا افسران نے نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیرات کی چھوٹ دے کر سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میں خطیر نقصان پہنچایا ہے ، گلبرک بلاک 14 کے پلاٹ R1098 اور R1773 پر ناجائز تعمیرات کروائی جارہی ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم حبیب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر مرتضی اور بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان کی سرپرستی میں بلڈر مافیا کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے ، بغیر نقشہ منظوری ناجائز تعمیرات مافیا کو تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے ، جس کی پشت پناہی ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کررہے ہیں ، ذرائع کے مطابق بلڈنگ افسران نے اپنی پیدا گیری کے لیے بیٹر سسٹم کو منظم کررکھا ہے ،جو لین دین کے تمام تر معاملات طے کرتے ہیں ۔