میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ چمتکار ، رہائشی پلاٹ پر کے ایف سی کو کمر شل تعمیرات کی منظوری

سندھ بلڈنگ چمتکار ، رہائشی پلاٹ پر کے ایف سی کو کمر شل تعمیرات کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

آٹو بھان روڈ پر رہائشی پلاٹ پر کے ایف سی کی تعمیرات کا انکشاف، اگست 2023 میں 5 سو اسکوائر یارڈ کے پلاٹ نمبر 11 پر گراؤنڈ پلس دو منزلہ کا نقشہ منظور کیا گیا، پلاٹ کو ایچ ڈی اے کے بجائے ایچ ایم سی نے کمرشل میں تبدیل کیا،ایچ ڈی اے نے نوٹس جاری کردیا، ریکارڈ طلب۔ تفصیلات کے مطابق آٹو بھان روڈ پر رہائشی پلاٹ پر کے ایف سی کی تعمیرات جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دستاویزات کے 11 اگست 2023 کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لطیف آباد یونٹ نمبر 3 آٹو بھان روڈ پر پانچ سو اسکوائر یارڈ کے پلاٹ نمبر 11 پر گراؤنڈ پلس دو منزلہ کے ایف سی کی تعمیرات کا نقشہ منظور کیا، نقشہ فرخ رشید اور عمیر ولد رشید احمد کے نام سے منطور ہوا، ملنے والی معلومات کے مطابق مذکورہ رہائشی پلاٹ کو بلدیہ اعلیٰ کے شعبہ لینڈ سے کمرشل کرایا گیا جبکہ ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی موجودگی میں بلدیہ اعلیٰ کے جانب سے پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، نیب کی جانب سے ایچ ایم سی کی جانب سے کمرشل کئے گئے رہائشی پلاٹس پر بڑے پیمانے پر تحقیقات بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایچ ایم سی کی این او سی پر سینکڑوں غیرقانونی نقشے پاس کئے، ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کے ایف سی پلاٹ کی مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی این او سی، واسا کی این او سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے منظوری شدہ پلان طلب کرلیا ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر مذکورہ پلاٹ کی مالک نے موقف دیا کہ ان کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی این او سی موجود ہے تاہم شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی افسران نے این او سی نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں