پرائیوٹ سیکریٹری ٹو سی ایم ،سلیم باجاری کا بیٹا ارسلان بے لگام ، قانونی چارہ جوئی سے محفوظ
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز )سندھ پولیس وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکرٹری آگے ڈھیر، ایف آئی آر میں سلیم بجاری کے بیٹے ارسلان باجاری کا نام غائب، گالیاں دینے والے کو سلیم باجاری کا رشتہ دار لکھ دیا، چار پولیس اہلکار بھی کیس میں نامزد، پولیس اہلکاروں کا مورال ڈاؤن، جرگے کے ذریعے ون فائیو انچارج سے معافی بھی منگوائی گئی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے علاقے پیلس پر دوران چیکنگ وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکرٹری سلیم باجاری کے بیٹے ارسلان باجاری کی جانب سے ون فائیو انچارج اظہر راہوپوٹو اور دیگر اہلکاروں کو گالیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قاسم آباد تھانے میں مقدمہ تو درج کیا گیا لیکن اس سے ارسلان باجاری کا نام غائب کردیا گیا، ون فائیو انچارج اظہر راہوپوٹو کی مدعیت میں قاسم آباد تھانے میں درج مقدمے میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ وہ لنڈن ٹاؤن روڈ پر چیکنگ کر رہے تھے تو ایک تیز لائٹس والے گاڑی کو سپاہیوں نے رکنے کا اشارہ کیا تو اس گاڑی میں سوار شخص نے ایمرجنسی بریک لگا کر شیشہ نیچے کر کہا کہ وہ انہیں جانتے نہیں ہیں وہ سلیم باجاری کا رشتہ دار ہے، اس دوران ڈالے میں سوار پولیس اہلکار سمیر لاشاری، یاسین لاشاری، گدا حسین اور ایک نامعلوم جسے وہ دیکھ کر پہنچانے گے اتر آئے اور گاڑی میں سوار شخص بھی نیچے اتر آیا آور گالم گلوچ کی اور دہمکیاں دیں، ون فائیو انچارج نے مقدمے میں سلیم باجاری کے بیٹے ارسلان باجاری کو سلیم باجاری کے رشتہ دار کے طور پر دکھا دیا ، ذرائع کے مطابق ایف آئی آر سے قبل جرگے میں ون فائیو انچارج نے ارسلان باجاری سے معافی مانگی جس کے پولیس نے میڈیا پریشر کم کرنے کیلئے تیکنیکی طور پر کمزور ایف آئی آر داخل کرکے ارسلان باجاری کو بچا لیا ، حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں کو سرعام گالیاں دینے، حملہ آور ہونے کی کوشش کرنے والے ارسلان باجاری کو محفوظ راستے دینے کے بعد حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں کا مورال ڈاؤن ہوگیا ہے اور طاقتور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے قریبی رشتہ دار ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار بھی سلیم باجاری کے آگے ڈھیر ہوگئے، سوشل میڈیا پر سلیم باجاری کی بیٹے کی غنڈہ گردی اور پولیس کی بے بسی زیر بحث ہے ۔