میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپورخاص میں بحرین گولڈن ٹاؤن نامی اسکیم کی زمین پر تنازع

میرپورخاص میں بحرین گولڈن ٹاؤن نامی اسکیم کی زمین پر تنازع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) میرپورخاص میں بحرین گولڈن ٹاؤن نامی اسکیم کی زمین پر تنازع، چوہدری نظام آرائیں نانی بلڈر نے زوہیب تنیو نامی شخص کے ساتھ پارٹنر شپ پر اسکیم کھولی، میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر بس ٹرمینل کے ساتھ 65 ایکڑ پر اسکیم لانچ کی گئی، چوہدری نظام آرائین پر پولیس کی طاقت پر زمین و اسکیم پر قبضون کا الزام، الاٹیز پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں بحرین گولڈن ٹاؤن نامی اسکیم میں متعدد افراد کے دعویٰ کے بعد زمین کی ملکیت پر تنازع کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق کچھ سال قبل میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر بس ٹرمینل سے ملحقہ 65 ایکڑ کے لگ بھگ زمین پر چوہدری نظام آرائین اور زوہیب تنیو نامی شخص نے مشترکہ پارٹنرشپ پر بحرین گولڈن ٹاؤن نامی اسکیم لانچ کی، تاہم کچھ عرصہ کے بعد دونوں افراد میں مالی لین دین پر معاملات خراب ہوئے اور اسکیم تیسری پارٹی نے ٹیک اوور کرلی تاہم کچھ ہی دن بعد چوہدری نظام آرائین نے ٹنڈوالہیار پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اسکیم پر چڑہائی کرکے اسکیم پر قبضہ کرلیا، ذرائع کے مطابق اسکیم و زمین کی ملکیت کے بارے میں متعدد سول سوٹ سول عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میرپورخاص سے این او سی برائے سیل و تشہیر بھی موجود نہیں اور 90 ایکڑ سے زائد زمین پر محیط اسکیم کی صرف 12 ایکڑ زمین کی این او سی و نقشہ ٹاؤن اینڈ پلاننگ ماسٹر پلان اتھارٹی حیدرآباد سے منظور کروایا گیا، واضع رہے کہ چوہدری نظام آرائین بانی بلڈر کو ٹنڈوالہیار کی اہم سیاسی شخصیت کا انتہائی قریبی سمجھا جاتا ہے اور اس پر پولیس کے ذریعے لوگوں کو گرفتار کروانے اور جھوٹے مقدمے دائر کروانے کے سنگین الزامات ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں