میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں محاہدین کے گھات لگا کرحملے اسرائیلی فوج کے قدم اکھڑ گئے

غزہ میں محاہدین کے گھات لگا کرحملے اسرائیلی فوج کے قدم اکھڑ گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ میں صیہونی زمینی افواج اور حماس کے درمیان بڑے پیمانے پر جھڑپیں جاری ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کا اسرائیلی فوج کی تین گاڑیوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جنوبی غزہ میں کریم کراسنگ کے قریب بھی زمینی دستوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی اسرائیل میں بحیرہ احمر پر ایلات بندرہ گار پر ڈرون حملے کی ذمہ داری یمنی حوثی باغیوں نے قبول کر لی۔ حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر غزہ میں حماس تو لبنان میں حزب اللہ سے جنگ جاری ہے۔ صیہونی فورسرز نے حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے۔ چوکیوں۔ ٹھکانوں اور ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ ادھر ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو لقمہ اجل بنانے کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے ۔ غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا۔ نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ سیز فائر کا مطلب ہے اسرائیل حماس اور دہشت گردی کے آگے ہتھیار ڈال دے۔ یہ جنگ کا وقت ہے۔ اسرائیل نے جنگ شروع نہیں کی۔ حماس اس ٹولے کا حصہ ہے جسے ایران نے تشکیل دیا دریں اثنا ادھر غزہ میں رات بھر جنگی طیارے اور ڈرونز بم برساتے رہے۔ زمینی آپریشن میں ٹینکوں سے بھی گولہ باری کی گئی۔ کینسر کا واحد اسپتال بھی تباہ۔ مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی تعداد آٹھ ہزار پانچ سو پچیس تک پہنچ گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں