میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم، غیرقانونی افغان تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن

پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم، غیرقانونی افغان تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غیرقانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی کی مہلت ختم ہوگئی۔ آج سے بھرپور کارروائیوں کا آغاز ہوگا مختلف شہروں میں زیرحراست افراد کے لیے پناہ گاہیں تیار۔۔ ادویات اور مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے پاک افغان طورخم بارڈر پر غیرملکیوں کی رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سیجاری ہے۔۔گزشتہ ایک ماہ میں نوے ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں پشاور میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے کیمپس قائم کردئیے گئے۔۔ کیمپوں میں کھانے پینے، کمرے اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی اسلام آباد پولیس نے مساجد سے باقاعدہ اعلانات شروع کردیے جن میں واضح کیا جارہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو واپس نہ جانے کی صورت میں گرفتار کرلیا جائیگاتارکین وطن کی واپسی کیلئے سندھ کابینہ نے 4 ارب روپیکا فنڈ مختص کردیا۔۔ نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے واضح کیا کہ تارکین وطن کوسندھ بھرسے واپس بھیجنے کاپلان مکمل ہیسندھ کابینہ نے سیکریٹری جی اے ڈی، محکمہ فنانس اور ٹرانسپورٹ کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں