غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا، ہردس منٹ میں 1 بچہ شہید
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
یونیسیف نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے دیا۔ غزہ میں ہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہورہے ہیں۔۔ بچے نہ صرف بمباری بلکہ طبی امداد نہ ملنے سے بھی جان سے جا رہے ہیں۔ شہید بچوں کی تعداد تین ہزار چار سو ستاون تک جا پہنچی۔ ترجمان یونیسیف کا فوری جنگ بندی اور امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غزہ میں پچیس ویں روز میں ہزاروں رہائشی عمارتیں۔ اسپتال اور اسکول ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ درجنوں مساجد بھی شہید۔ لیکن صیہونی ریاست کی ڈھٹائی برقرار ہے