میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسد قیصر

عمران خان کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دوسری طرف نوازشریف کو ریلیف اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔اسد قیصر نے کہا پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن نے پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو بے معنی قرار دیا۔شیری رحمن کے بیان کی تعریف کرتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا تھا کہ عمران خان کو 9 مئی واقعات میں الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کو انتخابات سے دور رکھا جائے۔ شیری رحمان نے کہا تھا کہ ہم نے 9مئی واقعات کی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کیلئے پٹیشن دائر کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب نے وہ نہیں کیا جو ان کو آئین کے مطابق کرنا چاہیے تھا، 90 روز میں انتخابات کا آئینی کیس انہوں نے ایک مہینہ رکھے رکھا اور نہیں سنا، ملٹری کورٹس کیس کی سماعتیں کیں مگر فیصلہ دیے بغیر رخصت ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں