میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ میں اگر اتنے کم لوگ ہیں تو حکومت گھبرا کیوں گئی ،فواد چوہدری

لانگ مارچ میں اگر اتنے کم لوگ ہیں تو حکومت گھبرا کیوں گئی ،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں اگر اتنے کم لوگ ہیں تو حکومت گھبرا ہوئی کیوں ہے؟ شہبازشریف کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں،شہباز شریف کے اپنے بچے ان پر اعتبار کر کے ملک میں آنے کو تیار نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے مارچ میں دو،تین ہزار لوگ ہیں۔اگر اتنے کم لوگ ہیں تو حکومت گھبراہٹ کا شکار کیوں ہے؟ لانگ مارچ کو حادثے سے بچا کر منزل تک پہنچانا ضروری ہے،لانگ مارچ میں روزانہ 10 سے 12 کلو میٹر کا سفر نہیں ہو پا رہا۔آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگر پھر بھی پاکستان میں لوگوں کو اس کا فائدہ نہیں پہنچایا جا رہا۔ہمارے کارواں میں لوگ بڑھتے جارہے ہیں اوراسلام آباد کے لیے آگے بڑھتے جارہے ہیں،حکومت نے 41 کروڑ روپے کے اضافی گرانٹ اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے منظور کیے ہیں۔حکمرانوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کا سامنا ملک دشمنوں سے ہے؟ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ احتجاج ،دھرنا اور لانگ مارچ ہمارا بنیادی حق ہے۔اگرآپ سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ میں کم لوگ ہیں تو آپ سیکیورٹی واپس کیوں نہیں لیتے؟ گزشتہ روز حکمرانوں نے 4 پریس کانفرنسز کیں اور کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف ہے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل کیا اور اگلے ہی ہفتے کرم سے ضمنی انتخابات میں فتح ہوئی۔30ہزار سے زیادہ لوگ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ اور مریم اورنگزیب کو خوف کس بات کا ہے؟سب سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے،ہمارا مطالبہ کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی نہیں صرف شفاف الیکشن کا ہے۔انہیں عوام کے فیصلوں پر سر تسلیم خم کرنا پڑے گا،جنہوں نے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے نکالا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کو منفی رنگ دینے کیلئے منظم منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔بد قسمتی سے گزشتہ دنوں افسوسناک حادثہ ہوا جس کا ہمیں دکھ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں