پی آئی اے کو 9 ماہ میں67 ارب روپے کا خسارہ
جرات ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
قومی ائیرلائن پی آئی اے کو رواں سال 2022 کے 9 ماہ میں اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں سال کے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال 2021 میں اسی عرصے میں 42 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔