میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ عربین کے غیر قانونی گیس کنکشن ،تحقیقات میں ادارے ناکام

صائمہ عربین کے غیر قانونی گیس کنکشن ،تحقیقات میں ادارے ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کی بڑی رہائشی اسکیم صائمہ عربین ولاز میں غیر قانونی گیس کنکشن کی تحقیقات، اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سروے کروانے میں ناکام ہوگئے۔ غیر معیاری پائپ لائنوں میں دھماکوں کے باعث ہزاروں مکین خوف میں مبتلا ہو گئے، اسکیم میں ہسپتال یا ڈسپنسری بھی قائم نہیں کی گئی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کے قریب صائمہ رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی بڑی رہائشی اسکیم صائمہ عربین ولاز میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلک گیس کنکشن فراہم کیا گیا، جس کے لیے صائمہ بلڈرز کی جانب سے 46 لاکھ 70 ہزار روپے ادائیگی کی گئی، جبکہ صائمہ بلڈرز سے سوئی سدرن حکام کی جانب سے ایک کروڑ 95 لاکھ روپے کی وصولی پر صائمہ عربین ولاز کے لیے 4 ہزار گیس میٹرز فراہم کیے گئے ، رہائشی اسکیم میں غیر معیاری پائپ لائن بچھانے کے باعث دھماکوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے بعد گزشتہ برس اگست میں مکینوں نے اوگرا حکام کو خطوط ارسال کیے ، خطوط میں صائمہ عربین ولاز کے مکینوں نے اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ صائمہ عربین ولاز میں گیس پائپ لائنوں، صائمہ بلڈرز کی نجی بلنگ، بلک گیس کنکشن، ہزاروں میٹرز کا سروے اور انکوائری کی جائے ، تحقیقات کے دوران صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں، صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے خلاف کرمنل کیس درج کیا جائے ، جبکہ 29 نومبر 2020 کو صائمہ عربین ولاز کے ایک گھر میں دھماکے کے باعث 2 خواتین کے فوت ہونے اور اسکیم کی غیر معیاری گیس پائپ لائنوں سے گیس لیک ہونے کے دوران دھماکوں کے خدشے کی وجہ سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس ہے ، ہزاروں یونٹس اور لاکھوں لوگوں کی موجودگی کے باوجود صائمہ بلڈرز نے اسکیم میں ہسپتال شامل نہیں کیا، اسکیم سے ہسپتال کئی کلومیٹر دور ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں