میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کارخانوں ، فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی

کارخانوں ، فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے کارخانوں اور فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبرآگئی ہے کیونکہ کارخانوں اور فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی عائدکرتے ہوئے انسپکشن ٹیم کے لیے پورٹل کے ذریعے پیشگی اجازت لینا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر کے مطابق ملک میں 22 سپیشل اکنامک زون کے منصوبوں پر کام ہو رہاہے ، ان میں سے چار سی پیک کے تحت بنائے جا رہے ہیں جبکہ چین کی 200 اور 80 مقامی کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔فرینہ مظہر نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری میں بھی سرمایہ کاری مزید بڑھ رہی ہے جبکہ جاپان اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں