میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائے مہنگائی،اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکل آئیں

ہائے مہنگائی،اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکل آئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہنگائی کے باعث جہاں عام آدمی مشکلات کاشکارہے وہیں پوش طبقہ بھی پریشان نظرآتاہے ،ہرجانب مہنگائی کے خلاف دہائی دینے کاسلسلہ جاری ہے ،رہی بات سیاسی جماعتوں کی توگزشتہ کئی دنوں سے ن لیگ ،پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں مختلف شہروں میں مظاہرے کررہی ہیں ،مہنگائی پر حکومت کے خلاف اتوارکے روزبھی ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں سڑکوں پر موجود رہیں،اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔حیدرآباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے اور شرکاء نے ریلی بھی نکالی۔ٹھٹھہ میں عوامی تحریک نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ادھر لوئر دیر پیپلز پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی جبکہ ملتان کے کچہری چوک پر پی پی نے احتجاج کیا۔ٹیکسلا میں بھی پیپلز پارٹی نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں