وزیراعظم کا کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے مزید سہولیات کااعلان
ویب ڈیسک
جمعه, ۱ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کیلئے بڑا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ اوردس دن پہلے رجسٹریشن کروانے کی شرائط ختم کردی گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے مزید سہولیات کااعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کو دو شرائط سے چھوٹ دے دی گئی۔ بھارت سے کرتارپورآنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی صرف شناختی کارڈ پر ہی آسکیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے دس روز پہلے رجسٹریشن کروانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کیلئے بھی کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔