میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسیہ بی بی کی بریت، حکومت کا ملک بھر سے مظاہرے ختم کرانے کیلئے مذاکرات کا فیصلہ، کمیٹی قائم

آسیہ بی بی کی بریت، حکومت کا ملک بھر سے مظاہرے ختم کرانے کیلئے مذاکرات کا فیصلہ، کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام سے بری کیے جانے کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں جاری مذہبی جماعتوں کے مظاہرے ختم کرانے کیلئے مذاکرات کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی قائم کردی۔وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے معاملے کو افہام سے حل کرنے کیلئے مذاکراتی ٹیم کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان پر مشتمل ہوگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء نور الحق اور محبوب سلطان مظاہرین کی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ مذاکرات کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں