میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے ،ڈی جی رینجرز

مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے ،ڈی جی رینجرز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے ۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ستمبر 2013 سے اب تک کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک شہر سے 67 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ 2017 اور 2018 میں دہشت گردی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ،عام انتخابات والے دن کراچی میں بدامنی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا۔
میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار شہر میں کاروبار کی بہتری کے لیے اپنے خون اور جانوں کی قربانی کی شکل میں حصہ ڈال رہے ہیں، رینجرز کراچی کی معیشت اور کاروبار میں ایک خاموش اسٹیک ہولڈر ہے جس طرح پانچ سال میں کراچی کے حالات نارمل ہوئے اس کی مثال بھی دنیا میں نہیں ملتی۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 70 فیصد انڈر میٹرک نوجوان ملوث پائے جاتے ہیں، یہاں آباد برادریوں کو جرائم میں ملوث نوجوانوں اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آسیہ بی بی کی بریت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ڈی جی رینجرز نے کہا کہ یہ صورتحال صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے اور امید ہے صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی تاہم احتجاجی مظاہرین نے حد پار کی تو سندھ اور وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں