آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات‘ بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی ‘بارڈرمنیجمنٹ ‘دفاعی شعبے میں تبادلوں سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی-آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے منگل کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی-ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی ‘پاک ایران بارڈر مینجمنٹ‘ دفاعی شعبے میں دوروں اوروفود کے تبادلوں پر توجہ مرکوز رہی- ایرانی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اسے سراہا-انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔