اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں وحشیانہ بمباری، مزید 136 افراد شہید
ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ حملوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق بیت لاہیا میں اسرائیلی جنگی طیارے کی بمباری میں 2افراد شہید ہوئے، وسطی غزہ میں گھر پر صیہونی فوج کے حملے میں خاندان کے 4افراد شہید ہوگئے۔دیر البلاح میں اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ۔