میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کیلئے خوشخبری ،حکومت کاپیٹرول 2 روپے سستا کرنے کا اعلان

عوام کیلئے خوشخبری ،حکومت کاپیٹرول 2 روپے سستا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی گئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لٹر ہوگئی۔واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2024تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لٹر تک کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں