میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کریک ڈائون،کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کریک ڈائون،کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کا حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔حکام کے مطابق ایف آئی اے نے 6 ہفتوں کے دوران 172 چھاپہ مار کارروائیوں میں سوا دو سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے 67 کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد عمارتوں اوردکانوں کو سیل کیا گیا، چھاپوں کے دوران 239ملزمان گرفتار کئے گئے،ایک سو ستر مقدمات درج ہوئے جبکہ چھبیس انکوائری پر تفتیش مکمل کی گئی۔خیبرپختونخوا زون سے 101، لاہور زون 15، گجرانوالہ زون 24، فیصل آباد زون اکیس اور ملتان زون نیانیس ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلام آباد زون 11،کراچی زون 22،حیدرآباد اور بلوچستان زون نے 13 ،13 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے،گرفتار کئے گئے ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکس چینج میں ملوث تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں