میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات ہماری منزل نہیں منزل پر پہنچنے کا راستہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

انتخابات ہماری منزل نہیں منزل پر پہنچنے کا راستہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات ہماری منزل نہیں، منزل پر پہنچنے کا استہ ہے۔کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی صوبائی اسمبلی کی نشست حق پرست امیدوار نے جیت لی ہے، یہ ملیر ٹاؤن والوں کا جلسہ ہے، باقی ایم کیو ایم اسٹیج کے اطراف ہے، ہم یہاں الیکشن نہیں دل جیتنے آئے ہیں، انتخابات ہماری منزل نہیں منزل پرپہنچنے کاراستہ ہے، جوراستہ منزل پرنہ پہنچتا ہو اس پر چلنے والے بھٹکے ہوئے کہلاتے ہیں۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہم نے ان پانچ سالوں میں شہداء قبرستان کو بھرنے نہیں دیا، اس ملک کی تمام خوشحالی شہر کراچی کی دی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، کراچی اس ملک کی بقا سلامتی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے، آپ نے کراچی کو بدحال کیا تو پورا ملک بدحال ہو جائے گا، یہ کون سے لوگ ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کو بازیاب کروایا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے مزید کہا کہ آئندہ مردم شماری میں اور زیادہ لوگوں کو بازیاب کروائیں گے، ہم نے 53 لاپتہ یوسیز کو بھی بازیاب کروایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں