میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خاتون مجسٹریٹ دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون مجسٹریٹ دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جرات ڈیسک
هفته, ۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد کے علاقے مارگلہ کے مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز بیان پر درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مجسٹریٹ رانا مجاہد رحیم نے 20 اگست کو درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ اسلام آباد پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ ایک قانونی عمل ہے، عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں اور معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا، عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی، پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔۔عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں