میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بفرزون پوسٹ آفس کافراڈ 38 لاکھ سے تجاوز ،ملزم سے ریکوری نہ ہوسکی

بفرزون پوسٹ آفس کافراڈ 38 لاکھ سے تجاوز ،ملزم سے ریکوری نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بفرزون نائٹ پوسٹ آفس میں ہونے والا فراڈ ابتدائی طور پر 38 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ،ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل میٹروپولیٹن سرکل کراچی کے نوٹس کے باوجود بھی مرکزی ملزم راؤ صفدر سے ریکوری مکمل نہ ہو سکی، ملزم آف دی ریکارڈ ادائیگیوں میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق بفرزون نائٹ پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر کی جانب سے یوٹیلیٹی بلز کی آڑ میں غبن کی گئی رقم میں سے تقریباً 15 لاکھ سے زائد رقم سرکاری خزانے میں بذریعہ ان کلاسیفائیڈ رسیپٹ جمع کروا دی گئی ہے گزشتہ روز کے ریکارڈ کے مطابق 20 لاکھ روپے سے زائد کے پبلک کلیمز (Public Claims) محکمے کو موصول ہوچکے ہیں ،لاکھوں روپے بٹورنے والے سہولت کار جنہوں نے مرکزی ملزم کے ساتھ سرکاری خزانے کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھونے کو ترجیح دی ہے آج بھی ملزم کو ان کا نام صیغہ راز میں رکھنے پر کیس میں ریلیف دلوانے کا جھانسہ دے رہے ہیں ،اس سلسلے میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمیل اختر کی جانب سے بھی مرکزی ملزم کو بچانے کی غرض سے مذکورہ کیس کی جامع فوجداری تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے رابطے کو غیر ضروری قرار دے دیا ہے جس نے معاملے کی شفافیت پر کئی سوالیہ نشان داغ دیئے ہیں دوسری جانب کراچی سرکل میں دہرے چارج پر ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشن) کے اہم عہدے پر تعینات کرپشن کے سرپرست اعلیٰ بھوٹیو میگھوار ڈائریکٹوریٹ جنرل اسلام آباد میں اپنے اثر و رسوخ کے سبب کراچی سرکل میں ایک مرتبہ پھر مستقل قدم جمانے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد انکی جانب سے بفرزون نائٹ پوسٹ آفس میں غبن کے مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ کراچی سرکل کے زیر اثر دفاتر میں مجرمان و کرپٹ عناصر کی سرپرستی زور و شور سے جاری ہے تاہم آئندہ چند روز میں بفرزون نائٹ پوسٹ آفس میں کرپشن میں ملوث پوسٹ ماسٹر راؤ صفدر کو بڑا ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں