میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی پھر گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں مسمار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی پھر گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں مسمار کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں مسمار کی جائیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا گورنر ہائوس کی دیواریں مسمار کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر متحرک ہو گئے، دیواریں گرانے کے لیے وزیراعظم نے دورہ لاہور کے موقع پر اہم ہدایات جاری کی تھیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب کے عہدیداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کی دیواریں مسمار کی جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سیکرٹریٹ افسران نے آگاہ کیا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے پر لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے۔ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلی سیکرٹریٹ اِن ایکشن ہو گیا، محکمہ قانون پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں،وزیراعلی سیکرٹریٹ نے محکمہ قانون کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملکر معاملات کا جائزہ لیا جائے اور فوری قانونی رکاوٹیں دور کی جائیں۔حکام محکمہ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ احکامات موصول ہوئے، جس پر کام کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں