میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیپاگنداپانی سمندرمیں گرنے سے روکنے میں ناکام

سیپاگنداپانی سمندرمیں گرنے سے روکنے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ نے محکمہ ماحولیات سندھ کی قلعی کھول دی، سیپا سمند ر میں گندے پانی کو گرنے سے روکنے میں ناکام ہوگیااور 5 سو ملین گندا پانی اور 5ہزار ٹن سالڈ کچرا سمندر میں گرنے کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی وزیر نے اسٹیٹ آف دی آرٹ فش ہاربر یونٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا کہ بنڈل سمیت جزائر پورٹ قاسم کی ملکیت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں میری ٹائم سیکیورٹی ڈے کے موقعے پر سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں ماحولیاتی مسائل پر کھل کر اظہار خیال کیا اور بدترین حالات کی نشاندہی کی، انہوں نے کہا کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون پر تنقید کی جارہی ہے لیکن یہ منصوبہ آبی آلودگی کی وجہ سے شروع کیا گیا ہے، کراچی کے نالوں اور لیاری ندی سے 5 سو ملین گندا پانی سمندر میں گررہا ہے، کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام ہی موجود نہیں اور شہر سے روزانہ 4 سے 5 ہزار ٹن سالڈ کچرا سمندر میں گررہا ہے ، کچرا سمندر کے کنارے پر رکھ کر انتظار کیا جاتا ہے کہ کب بارش ہوگی اور کچرا سمندر میں گر جائے گا، مارشل لائن کیچڑ سے تباہ ہوچکی ہے اور پورے کراچی کا کچرا ادھر گرتا ہے، زہریلے پانی ، کچرے اور گندگی کی وجہ سے آبی ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اگر صورتحال ایسی رہی تو ماہیگیری ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کے تحت لیاری ندی پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا جس سے پانی کا ہر قطرا ٹریٹ ہو کر سمندر میں جائے گا ، کراچی فش ہاربر اتھارٹی پر ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ فشنگ ہاربر اور فش پراسیس یونٹ بنا کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماحولیاتی مسائل پر پورے ملک کے ماحولیاتی ماہرین کو بلا کر سمینار منعقد کریں گے اور تجاویز لیں گے تاکہ مسائل کو حل کیاجائے۔ سیمینار سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ منصوبے سے ماحولیات کے مسائل حل ہونگے اور پانی کے ٹریٹ ہونے سے مینگروز بڑھ جائیں گے، وفاقی حکومت کو اپنی زمین پر کام کرنے کے لئے حکومت سندھ سے اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں ، بنڈل سمیت جزائر پورٹ قاسم کی ملکیت ہیں، ہاکس بے پر ایم پی ایز کی غیر قانونی رائس ملز بنی ہوئی ہے اور یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے، عدالت کا فیصلہ حق میں آنے کے بعد تمام رائیس ملز ختم کریں گے۔اس موقعے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی وزارت میں نئے منصوبے شروع کیئے ہیں اور منصوبوں سے عوام کو سہولیات میسر ہونگی، عوام کو سہولیات دینا ہی وزیراعظم عمران خان کا ویزن ہے، پاکستان میں شپ یار ڈ کے بہت مواقع ہیں اور شپ یار ڈ سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوسکتے ہیں ،بنگلادیش، ہانگ کانگ سمیت چھوٹے ممالک پورٹس کو استعمال کرکے پاکستان سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خوشحال، پرامن اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، افغانستان کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں