میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کے نیورولوجی وارڈ سے شراب کی بوتلیں برآمدہونے کا انکشاف

سول اسپتال کے نیورولوجی وارڈ سے شراب کی بوتلیں برآمدہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سول اسپتال کراچی کے نیورولوجی وارڈ سے پولیس چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی انجکشنز اور شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے باعث ملزمان کو چھوڑدیا گیا۔واقعہ پر ایم ایس سول اسپتال نے نیورولوجی کے آر ایم او ایڈمنسٹریشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خط لکھ دیا ۔ڈاکٹر نجم سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے سے متعلق پوچھا گیا اوریہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کو کیوں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال نے نیورولوجی اور سرجیکل وارڈ کی دوائوں کے آڈٹ کی انکوائری کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے افسران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے جس میں سربراہ ڈاکٹرغلام حسین بروہی،فارماسسٹ اور اسٹور کیپر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں عید گاہ تھانے کی چوکی کے انچارج نے 26 ستمبرکو نیورولوجی کے نرسنگ وارڈ میں چھاپا مارا اور سیکیورٹی انچارج کریم خان ,فرخ شاہ ،خرم اورنوید کودوائیاں چوری کرتے ہوئے پکڑا۔چھاپے کے دوران مختلف اقسام کی لاکھوں روپے مالیت کے 500 انجکشنز ضبط کئے گئے ، گرفتار ملزمان سے شراب کی 20 بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔سول اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملزمان کوچھڑوالیا، عید گاہ پولیس کے مطابق ان کے علم میں ایسی کوئی کارروائی نہیں نہ ہی چوکی سے تھانے میں چوری کے ملزمان لائے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں